فیصل آباد: 30 سرکاری سکولز کو سیلاب ریلیف سنٹرز بنا دیا گیا

  • July 3, 2017 12:53 pm PST
taleemizavia single page

جہانگیر اشرف

محکمہ سکولز ایجوکیشن فیصل آباد نے ممکنہ سیلاب کے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرکاری سکولوں کو ریلیف سنٹرز کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ ان سرکاری سکولوں میں قائم سنٹرز میں مطلوبہ انتظامات پورے کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ان سنٹرز میں سیلاب متاثرین کو فرسٹ ایڈ، طبی سہولیات، ادویات اور ضرورت کے مطابق راشن بھی فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائے گا۔

محکمہ کی جانب سے متعلقہ سکولز کے ہیڈ ماسٹروں کو ہدایات جاری ہوئی ہیں کہ وہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں اور ریلیف سنٹرز پر جن افراد کی ڈیوٹیاں لگائی جارہی ہیں اُن سے پوری معاونت کریں۔

سکولوں میں قائم ان ریلیف سنٹرز کی ابتدائی فہرستیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور پراونشل ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں بھی آویزاں کر دی جائیں گی۔

1
2
3


  1. I COULD NOT UNDERSTAND THAT WHAT THE PUMA. DO?
    ALL THE WORKING HAS BEEN DONE BY DIFFERENT DEPARTMENTS LIKE EDUCATION, AGRICULTURE , HEALTH ETC BUT THE DISTT. MANAGEMENT ONLY DO THE NUMBER DARI NOTHING ELSE. YES ARMY DO THE BEST.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *