قائداعظم یونیورسٹی کی 540 ایکڑ زمین پر قبضہ، قائمہ کمیٹی برہم

  • January 4, 2018 10:32 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ہواجس کی صدارت چیئرمین کمیٹی امیر اللہ مروت نے کی۔

اجلاس میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے بارے میں بھی تشویشناک صورتحال کاجائزہ لیاگیااور اس بات پر سخت برہمی کا اظہارکیا گیا کہ یونیورسٹی کی 540 ایکڑ زمین پرقبضہ ہوچکا ہےجو کہ ایک المیہ ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سی ڈی اے کے حکام اور ڈپٹی کمشنر کو طلب کرلیا۔قائد اعظم یونیورسٹی کےوائس چانسلر نے کہاکہ جب ہم قابض گروپ کی طرف جاتے ہیں تو کتے چھوڑ دئیے جاتے ہیں۔

یونیورسٹی کی زمین پر متعدد جگہوں پر غیر قانونی دُکانوں، مارکیٹس بنا دی گئی ہیں اور اس زمین کو واگزار کرانے میں اسلام آباد کی انتظامیہ ناکام ہوچکی ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال اس کی زمین پر مسلسل قبضہ ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر بلیغ الرحمن نے کہاکہ یقیناً اس معاملے میں یونیورسٹی کا اسٹاف بھی ملا ہوگا۔چیئرمین نے اس بات پر سخت حیرت اور برہمی کا اظہار کیا کہ ایک سیاستدان نے یونیورسٹی کی زمین پر گھر بھی بنانا شروع کردیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *