قائداعظم یونیورسٹی میں حالات معمول پر، گرفتار 80 طلباء رہا

  • October 24, 2017 11:41 am PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

قائداعظم یونیورسٹی میں گزشتہ روز کی کشیدگی کے بعد حالات معمول پر آنے لگے۔ حراست میں لیے گئے تمام طلبہ رہا کردیئے گئے۔تاہم یونیورسٹی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی آج بھی کھلے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں ہر صورت جاری رہیں گی۔

گزشتہ روز یونیورسٹی 16 روز تک بند رہنے کے بعد کھلی تو کشیدگی بڑھ گئی تھی اور پولیس نے احتجاج کرنے والے 79 طلبہ کو حراست میں لے لیا تھا۔

گزشتہ روز یونیورسٹی میں تدریسی عمل کا آغاز ہو گیا تھا۔

protest

وائس چانسلرڈاکٹر جاوید اشرف کا کہنا ہے کہ تمام گرفتارافرادمیں یونیورسٹی کے طلبہ نہیں ۔وی سی کے مطابق گرفتارافرادمیں جویونیورسٹی کے طلبہ نہیں ہیں ان کےخلاف کارروائی کی درخواست کریں گے۔

پولیس کے مطابق گرفتار79 طلبہ کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں سولہ روز تک تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں اور گزشتہ روز یونیورسٹی دوبارہ کھلنے پر بلوچ کونسل کے کارکنوں نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا تھا اور یونیورسٹی کو بند کرانے کی کوشش کی گئی تھی جس پر پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *