پنجاب یونیورسٹی تصادم؛ 25 طلباء کو ہاسٹلز سے نکال دیا گیا
- January 27, 2018 7:55 pm PST
لاہور
پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی ہدایات پر 25 طلباء کو یونیورسٹی ہاسٹلز سے بے دخل کر دیا گیا ہے اور ان طلباء کی روم الاٹمنٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر عابد حسین کیجانب سے جاری کیے گئےمراسلے کے مطابق ہاسٹل نمبر 18 سے شعبہ جینڈر اسٹڈیز کے طالبعلم عالمگیر خان، انسٹیٹیوٹ آف کیمونیکیشن اسٹدیز کے عامر عباس بلوچ، شعبہ سیاسیات کے ابوذر احمد ضیائی کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی ۔
یونیورسٹی نے نیو کیمپس کے ہاسٹل نمبر 1 سے شعبہ سوشیالوجی کے طالبعلم عارف خان، پائدین خان، انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے طالبعلم داؤد خان، راحت علی، لاء کالج کے مفاذ احمد، معاذ اکرم کو ہاسٹل سے نکال دیا گیا۔
یونیورسٹی نے ہاسٹل نمبر ایک سے کیمیکل انجینئرنگ کے ریحان خان، فلسفہ کے حیات اللہ، ماؤنٹین ریسرچ کے عارف کاکڑ کو بھی ہاسٹل سے نکال دیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی تصادم اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہاسٹل نمبر 3 سے شعبہ سیاسیات کے طالبعلم دولت خان، ہاسٹل نمبر 4 سے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے احمد خان، شعبہ جیالوجی کے صائم اللہ خان کو بھی ہاسٹل سے نکال دیا گیا۔
ہاسٹل نمبر 8 سے انسیٹیٹوٹ آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے ہدایت اللہ ، شعبہ سوشیالوجی کے مقبول لہری، ہاسٹل نمبر 15 سے لاء کالج کے محمد انیب افضل کی بھی روم الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔
ہاسٹل نمبر 17 سے انسٹیٹٰوٹ آف کیمونیکیشن اسٹڈیز کے طالبعلم اسفند یار خان، ہیلے کالج کے طالبعلم ذیشان احمد، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طالبعلم اشرف خان کی الاٹمنٹ بھی منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
یونیورسٹی نے ہاسٹل نمبر 14 سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کا طالبعلم وارث خان، ہاسٹل نمبر 19 سے شعبہ فزکس کے طالبعلم عجب خان، ہاسٹل نمبر 9 سے کیمیکل انجینئرنگ کے میاں ارسلان کو بھی ہاسٹل سے نکال دیا گیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں اسلامک سنٹرل ہاسٹل سے شعبہ سپیس سائنسز کے طالبعلم اُسامہ بن شفاعت کی الاٹمنٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے متعلقہ ہاسٹلز کے وارڈنز اور سپریٹنڈنٹس نے ہاسٹل سے بے دخل کیے گئے طلباء کے سامان کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور ان طلباء کے خلاف مزید ڈسپلنری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ہاسٹلز سے نکالے گئے طلباء کا تعلق اسلامی جمعیت طلباء ، پشتون کونسل، بلوچ کونسل سے وابسطہ طلباء شامل ہیں۔