پنجاب یونیورسٹی میں سیاسی،مذہبی و لسانی طلباء تنظیموں پر پاپندی عائد

  • March 29, 2017 4:48 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلباء سیاست سے متعلق تفصیلی پالیسی پر مشتمل مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں پنجاب یونیورسٹی میں سیاسی، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر قائم تنظیموں پر مکمل پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی نے تمام سیاسی، مذہبی اور لسانی تنظیموں کے لیڈروں کو طلباء تنظیموں کے پروگرام میں بھی مدعو کرنے پر پاپندی عائد کر دی ہے اور اس کی باقاعدہ مںظوری یونیورسٹی شعبہ جات کے سربراہان کے اجلاس میں دے دی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کے والدین سے بیان حلفی لیا جائے گا اور یہ بیان حلفی سو روپے کے سٹامپ پیپر پر لیا جائے گا جس میں والدین ضمانت دیں گے کہ اُن کے بچے یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران کسی بھی سیاسی، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے اشتہارات، پوسٹرز اور بینرز کو بھی مکمل طور پر اُتار دیا جائے گا اور کسی بھی تنظیم کو یہ بینرز لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سٹامپ پیپر پر بیان حلفی لینے کے بعد اگر کوئی طالبعلم سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو ڈسپلنری کارروائی کر کے یونیورسٹی سے نکال دیا جائے گا۔

پنجاب یونیورسٹی اس سے پہلے بیان حلفی صرف داخلہ فارم پر ہی والدین سے لیتی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی نے داخلوں کے دوران طلباء تنظٰیموں کےداخلہ سٹال لگانے پر بھی پاپندی عائد کردی ہے اور یونیورسٹی میں کسی بھی تقریب کے دوران لاؤڈ سپیکر میں اپنی تنظیموں کے ترانے لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

پنجاب یونیورسٹی کے چیئرمین ہال کونسل کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں رہائش پذیر غیر قانونی طلباء کی فہرستیں رجسٹرار آفس جمع کرائی جائیں اور ہاسٹلز کے وارڈنز، سپریڈنڈنٹس ہاسٹل میں ضوابط کو مکمل طور پر عمل درآمد کرانے کے پاپند ہوں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اس مراسلے میں طلباء کو یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سٹوڈنٹ آئی ڈی کارڈز لگائے بغیر یونیورسٹی میں داخل نہیں ہوسکتے اور یونیورسٹی اوقات کے دوران وہ اپنے کارڈز ضرور لگائے۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے میڈیا کے بغیر اجازت داخلے پر بھی پاپندی عائد کر دی ہے اور یونیورسٹی کے کسی بھی فرد کو انتظامیہ کی اجازت کے بغیر میڈیا کو انٹرویوز دینے پر بھی پاپندی لگا دی گئی ہے۔

PU Notifi


  1. مارشل لا ہی لگا دپا گیا ہے۔ایک تنظیم کی غنڈہ گردی کو بند کیا جاےنہ کہ سب پر پابندی لگتا دی جاے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *