پنجاب یونیورسٹی کا 50 مضامین میں اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان
- February 25, 2018 7:55 pm PST
لاہور
پنجاب یونیورسٹی نے مختلف شعبہ جات میں اساتذہ کی نوکریوں کا اعلان کر دیا ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ طور پر شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں بی پی ایس اور ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کی آسامیوں پر بھرتیوں کا شیڈول جاری ہوا ہے۔
پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر کے اُمیدوار 3 ہزار روپے کا بنک ڈرافٹ جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کے اُمیدوار 1500 روپے کا بنک ڈرافٹ درخواست کے ساتھ جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ضوابط کے مطابق پی ایچ ڈی یافتہ اُمیدوار بی پی ایس کے لیے اہل نہیں ہوں گے تاہم پنجاب یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اساتذہ بی پی ایس میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر درخواست جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔
پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے مذکورہ شعبہ جات میں اساتذہ کی مختلف اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی؛
پروفیسر(21 ویں گریڈ میں)
اپلائیڈ مالیکیولر بائیولوجی، کلینیکل سائیکالوجی، ہائی انرجی فزکس، آرٹ اینڈ ڈیزائن، میٹرلرجی اینڈ میڑیل انجینئرنگ، عربی، باٹنی، فلاسفی، فزکس، سوشل ورک، بنکنگ اینڈ فنانس، کیمیکل انجینئرنگ، پولیمر ٹیکنالوجی، کیمسٹری، بائیو کیمسٹری، آرگینک کیمسٹری اور کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے مضامین میں پروفیسر کی اسامیوں پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر (20 ویں گریڈ میں)
اپلائیڈ مالیکیولر بائیولوجی، آرٹ اینڈ ڈیزائن، عربی، باٹنی، ریاضی، پولٹیکل سائنس، بنکنگ اینڈ فنانس، کامرس، ایڈمنسٹریٹو سائنس، اپلائیڈ سائیکالوجی، کیمسٹری، بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فارماکالوجی اور ایڈمنسٹریٹو سائنس کے مضمون میں ایسوسی ایٹ پروفیسر بھرتی ہوں گے۔
اسسٹنٹ پروفیسر(19 ویں گریڈ میں)
ہائی انرجی فزکس، ریاضی، فائن آرٹس، اینوائرنمنٹل سائنسز، آرکیالوجی، باٹنی، جینڈر سٹڈیز، جغرافیہ، ہسٹری، ریاضی، مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینٹیکس، فلاسفی، پنجابی، سپیس سائنس، سپورٹس سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن، اُردو، ایڈمنسٹریٹو سائنس، اپلائیڈ سائیکالوجی، انجینئرنگ، کیمونیکیشن اسٹڈیز، جیالوجی، اسلامک سٹڈیز، سوشیالوجی، بنکنگ اینڈ فنانس، بزنس ایڈمنسٹریشن اور فارماکالوجی کے مضمون میں اسسٹنٹ پروفیسر کے اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
لیکچرر (18 ویں گریڈ میں)
کلینیکل سائیکالوجی، جغرافیکل انفارمیشن سسٹم، اینوائرنمنٹل سائنسز، جغرافیہ، ہسٹری، فلاسفی، پولیٹیکل سائنس، پنجابی، سوشل ورک، کامرس، انگریزی، ایڈمنسٹریٹو سائنس، اپلائیڈ سائیکالوجی، بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، کیمسٹری، جیالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فارماکولوجی کے مضمون پر لیکچرر بھرتی ہوں گے۔
انتظامی عہدوں پر 19 ویں سکیل میں ڈیپارٹمنٹ آف اُردو انسائیکلوپیڈیا آف اسلام میں ایسوسی ایٹ ایڈیٹر کم ایسوسی ایٹ پروفیسر، مذکورہ ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیٹر کم لیکچرر، ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی میں ہاربیریم اور ڈیپارٹمنٹ آف سپس سائنس میں کمپیوٹر انسٹرکٹر کی اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی اسامیوں پر اُمیدوار 26 اپریل جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کی اسامیوں پر 26 مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی نے ان اسامیوں کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی ہیں۔
Experience n terms n conditions for each scale