پنجاب یونیورسٹی نے بی اے کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا
- August 22, 2016 1:28 pm PST
لاہور
پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات بی اے بی ایس سی سالانہ امتحانات 2016ء کے نتائج کا اعلان 29 اگست کو کرے گی اس حوالے سے شعبہ امتحانات پنجاب یونیورسٹی نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے نتائج کی سی ڈیز حاصل کرنے کےلیے بکنگ بھی شروع کر دی ہے۔
سالانہ امتحانات دو ہزار سولہ میں ایک لاکھ 18 ہزار 29 طلباء نے شرکت کی تھی جس میں سے بی اے کے 90 ہزار جبکہ بی ایس سی کے 23 ہزار پانچ سو 30 طلباء شامل ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوگا۔