این ٹی ایس کا خاتمہ؛ پنجاب حکومت کا اپنی ٹیسٹنگ سروس کا منصوبہ

  • September 13, 2017 8:56 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

پنجاب حکومت نے صوبے کی یونیورسٹیز میں داخلوں کے لیے پنجاب ٹیسٹنگ سروس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پانچ افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں سیکرٹری سروسز، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ریگولیشن اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن شامل ہیں جبکہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب اس کمیٹی کے کنونیئر ہوں گے۔

پنجاب ٹیسٹنگ سروس (پی ٹی ایس) طلباء کے انٹری ٹیسٹ اُسی طرز پر لے گی جیسے نیشنل ٹیسٹنگ کونسل کی جانب سے لیے جاتے ہیں یہ کمیٹی اس منصوبے پر سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو پندرہ روز میں جمع کرائے گی۔

پنجاب ٹیسٹنگ سروس کے قیام پر ابتدائی خاکہ وزیر سکولز ایجوکیشن پنجاب رانا مشہود احمد خان کی جانب سے پیش کیا گیا تھا اور اس خاکہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد پی ٹی ایس صوبے بھر میں فعال ہوجائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *