پنجاب: بچوں کی اینرولمنٹ مہم شروع،اساتذہ گھرگھر جائیں گے

  • August 17, 2017 4:59 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

سرکاری سکولز میں داخلہ مہم کا دوسرا فیز موسم گرما کی تعطیلات کے فوری بعد شروع کیا جارہا ہے۔ پنجاب بھر میں آؤٹ آف سکول بچوں کو سکول داخل کرانے کے لیے اساتذہ پر مشتمل ٹیمیں گھر گھر جا کر والدین کو اپنے بچے سکول بھیجنے پر قائل کیا جائے گا۔

پنجاب کی تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو ڈی پی آئی ایلیمنٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے اینرولمنٹ مہم سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اس مراسلے کے مطابق آؤٹ آف سکول بچوں کو سرکاری سکول میں داخل کرانے کے لیے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے اساتذہ پر مشتمل ٹیمیں گھر گھر جا کر اس مہم کو کامیاب بنائیں گی۔

اینرولمنٹ مہم کے تحت اساتذہ 31 اکتوبر تک گلی محلوں میں جا کر والدین کو مطمئن کریں گے کہ وہ اپنے بچے کو سکول بھیجیں اور اس پر والدین کو کوئی خرچہ بھی نہیں آئے گا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ خصوصی طور پر پمفلٹس تیار کیے جائیں گے جس میں یونین کونسل کی سطح پر موجود سرکاری سکولز کا گزشتہ تین سالہ رزلٹ اور تعلیمی کارکردگی بھی والدین کو بتائی جائے گی۔

اساتذہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوگی کہ وہ والدین کو اپنے بچوں کے داخلوں پر قائل کریں۔ اس مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے گا جس میں اہداف کے حصول میں اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حالیہ بھرتی ہونے والے ایسے ایجوکیٹرز جن کی تعلیم ایم فل ہے وہ بھی نئے داخل ہونے والے بچوں کو پرائمری کی سطح پر پڑھائیں گے تاکہ معیار تعلیم کو بڑھایا جاسکے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *