پنجاب: 16 اضلاع میں سرکاری سکولز کو ہائر سکینڈری کا درجہ مل گیا

  • May 28, 2017 3:13 pm PST
taleemizavia single page

جھنگ

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سولہ اضلاع کے سکینڈری سکولوں کو ہائر سکینڈری سکولز کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان سکولوں میں موجود گراؤنڈز اور کلاس رومز کی تعداد کے پیش نظر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں اب انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی ہوں گی۔
جن سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ان میں گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول، اٹک، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ٹو مدینہ کالونی، حافظ آباد، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جھنگ شامل ہیں۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول خانیوال، گورنمنٹ ہائی سکول خوشاب، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول لیہ اور گورنمنٹ ہائی سکول لودہراں کو ہائر سکینڈری کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

گورنمنٹ بوائز گورونانک ہائی سکول، ننکانہ صاحب، گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول پھالیہ، منڈی بہاؤ الدین، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نیو کیمپس اوکاڑہ، گورنمنٹ ہائی سکول پاکپتن کو ہائر سکینڈری کا درجہ دیا گیا ہے۔

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون راجن پور، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جناح روڈ، وہاڑی اور گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول، وحدت کالونی لاہور کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ نے متعلقہ سکولز کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ میڑک کے نتائج کے بعد وہ اپنے سکولوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کا بھی اعلان کریں گے اور اس کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں۔

سکول سربراہان کو یہ ہدف دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہی میڑک کے فارغ التحصیل کو فرسٹ ایئر میں داخلہ دینے کی مہم چلائیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *