پنجاب کے 53 ہزار سرکاری سکولوں سے بلیک بورڈ ختم کرنے کا حکم

  • October 14, 2016 11:21 am PST
taleemizavia single page

لاہور

سرکاری سکولوں میں اساتذہ طلباء کو بلیک بورڈ کی بجائے وائٹ بورد پر پڑھائیں گے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کے ای ڈی او ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

اس مراسلے میں سکولوں سے بلیک بورڈ ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ نے ای ڈی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سکول فنڈز کے ذریعے وائٹ بورڈ اور مارکرز کی خریداری کی جائے۔

سکول ہیڈ ماسٹر ہر اُستاد کو تین ماہ کے لیے ایک مارکر ایشو کریں گے۔

سپیشل سیکرٹری سکولز عمران سکندر بلوچ نے ای ڈی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ فوری طور پر بلیک بورڈز کی جگہ وائٹ بورڈ لگانے کے لیے سکولوں کے سربراہان کو ہدایات کی جائیں۔

ای ڈی اوز وائٹ بورڈز لگوانے کے بعد محکمہ سکولز ایجوکیشن کو تحریری رپورٹ جمع کرائیں گے۔

پنجاب میں پرائمری سکولوں کی تعداد 36 ہزار 870 ، مڈل سکولوں کی تعداد 8 ہزار 417 اور 6 ہزار 265 ہائی سکولز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.