پی ایم ایس امتحانات کے نتائج کا اعلان، 354 اُمیدوار کامیاب

  • March 2, 2017 4:34 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت دو ہزار سولہ میں پی ایم ایس کا امتحان دینے والے اُمیدواروں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس امتحان میں 354 اُمیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کے نتائج کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کا نفسیاتی معائنہ کرنے کے لیے شارٹ انٹرویوز لیے جائیں گے۔ ان اُمیدواروں کی جانچ پڑتال پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں کے اشتہارات کے ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔

کمیشن ان کامیاب اُمیدواروں میں سے صرف 30 افراد کی سلیکشن کرے گا جس میں سے 25 افراد پراونشل مینجمنٹ سروس کیلئے جبکہ تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ڈائریکٹرز کے لیے بھرتی کیے جائیں گے۔

کامیاب اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ انٹرویو دینے کے لیے اپنے ساتھ اصل تعلیمی اسناد، سرٹیفکیٹس اور شناختی کارڈ بھی لائیں۔ اُمیدواروں کو بذریعہ ای میل اور موبائل فون میسج کے ذریعے انٹرویوز کی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق جن اُمیدواروں نے اپنے پرچوں کی ری چیکنگ کی درخواستیں جمع کرانی ہیں وہ دس مارچ تک درخواست جمع کرا سکتا ہے۔

نتائج کی تفصیلات پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *