پنجاب میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کا ڈراپ سین

  • August 25, 2017 10:34 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیر اہتمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کا الزام لگایا گیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

پنجاب میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پیپر آؤٹ ہونے کی کہانی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ایف آئی اے نے سوالات فیس بک پر اپ لوڈ کر کے پیپر آؤٹ ہونے کا ڈرامہ رچانے والے ٹیچر عبدالحسیب کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ نہیں ہوا تھا اور یونیورسٹی کے خلاف سازش کرنے میں لاہور کی دو بڑی پرائیویٹ اکیڈمیز ملوث ہیں۔

ابتدائی طور پر کی گئی تحقیقات کے مطابق رحیم یار خان میں طالبات پیپر ختم ہونے پر فزکس کے سوالات رولنمبر سلپ پر لکھ کر باہر لائیں اور سٹار اکیڈمی کے ٹیچر عبدالحسیب کو دیئے، ٹیچر عبدالحسیب نے فزکس کے سوالات ٹائپ کرکے سوا چار بجے سہ پہر فیس بک پر اپ لوڈ کئے اور فیس بک پیج پر سوالات ڈالنے کے بعد پیپر آؤٹ ہونے کا ڈرامہ رچا دیا گیا۔

 ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ٹیچر عبدالحسیب کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے انٹری ٹیسٹ کا پیپر آؤٹ ہونے کے ڈرامے کی اصل حقیقت بیان کر ڈالی۔

عبدالحسیب کے طالبات سے وٹس ایپ چیٹ سمیت فیس بک پیج کے ایڈمن سے ہونے والی چیٹ بھی ایف آئی اے نے حاصل کرلی۔

 ذرائع کے مطابق پیپر آؤٹ ہونے کا ڈرامہ رچانے کا مقصد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کو ختم کرانے کی سازش تھی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی تفتیش پر مشتمل رپورٹ وزیر اعلیٰ کی قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کےذریعے جلد چیف منسٹر کو پیش کر دی جائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *