ایجوکیٹرز کی جعلی بھرتیاں: باون افسران اور اساتذہ نوکریوں سے فارغ

  • October 3, 2017 10:20 pm PST
taleemizavia single page

فیصل آباد

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب نے بوگس بھرتیوں میں ملوث سابق ڈی ایم او کے ڈیٹا آپریٹر، ڈی او فی میل سمیت باون افسران، اساتذہ اور اہلکاروں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ متعدد افسران کی تنزلی بھی کر دی گئی ہے۔

فیصل آباد میں دو ہزار چودہ میں ایجوکیٹرز کی کی گئی بھرتیوں کے دوران درجنوں بوگس بھرتیاں کی گئیں تھیں۔ جن کی انکوائری سابق ڈی سی او نور الامین مینگل نے مکمل کر کے انکوائری رپورٹ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو بھجوا دی گئی تھی۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے اس رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈیٹا آپریٹر ریاض کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے ان پر الزام ثابت ہوا کہ وہ ان جعلی بھرتیوں میں فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہے تھے۔

اسی طرح رپورٹ کی بنیاد پر سابق ڈی او فی میل رخسانہ گلشن، پرائمری سکولز ٹیچر ظہیر الدین بابر، سابق اے ای او ثمینہ شیرازی، سابق جونیئر کلرک، ڈپٹی ڈی او سمندری جاوید اقبال سمیت متعدد افسران کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے تناظر میں سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے اساتذہ کی تنزلی اور دفاتر کے ملازمین کی سینئر عہدوں سے تنزلی کر کے جونیئر عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے سزا پانے والے افراد کی انکریمنٹس بھی روک لی ہیں اور اس پر فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ذریعے سے اس حکم کو نافذ کر دیا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *