پنجاب کے سرکاری سکولز 7 اگست سے کھولنے کا فیصلہ واپس

  • July 31, 2017 2:29 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پنجاب حکومت کی ہدایات پر موسم گرمیوں کی تعطیلات کم کر کے سکولوں کو سات اگست سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جسے اب واپس لے لیا گیا ہے۔

وزیر سکولز ایجوکیشن رانا ۔مياشہود احمد خان کی سربراہی میں جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہونے والے اہم اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ سکولوں کو سات اگست کو کھول دیا جائے تاکہ یوم آزادی کی تقریبات منائی جاسکیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے سکولز کو 7 اگست سے کھولنے کی کلیئرنس نہیں دی جس پر اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور سکولز شیڈول کے مطابق پندرہ اگست کو ہی کھولیں جائیں گے۔

تاہم محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ہدایات پر 13 اور 14 اگست کو سکول جزوی طور پر کھولے جائیں گے تاکہ یوم آزادی کی تقریب منائی جاسکے۔ اس ضمن میں محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تمام سرکاری سکولز کے سربراہان کو ڈسٹرکٹ ایجوکین اتھارٹیز کے ذریعے سے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *