پنجاب: سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی اگلے گریڈز میں ترقیاں

  • June 1, 2017 1:28 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کی بطور ہیڈ ماسٹر اور سبجیکٹ سپیشلسٹ ترقیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لڑکوں کے 85 جبکہ لڑکیوں کے 72 سکولوں کے اساتذہ کو ترقیاں دینے کے بعد تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 27 فروری 2017ء کو ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے اجلاس میں 17 ویں گریڈ کے سکولز اساتذہ کو 18 ویں گریڈ میں ترقیاں دے دی گئی ہیں۔

ترقی پانے والے اساتذہ کو فوری طور پر سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔

ترقی پانے والے اساتذہ کی فہرستیں محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں اور یہ اساتذہ اپنے متعلقہ اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں اور ترقی پانے والے اساتذہ کو بذریعہ نوٹیفکیشن بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *