پنجاب: سکولز میں تعلیمی سہولیات پر مشتمل 37 نکاتی ہدایت نامہ جاری

  • April 7, 2017 12:44 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے سرکاری سکولوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں طلباء وطالبات کو سہولیات فراہم کرنے اور انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ نےتمام ہدایات پر فوری طور پر عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ان ہدایات میں شامل ہے کہ؛

ادارہ سکول میں گیٹ پر آنے والے تمام طلباء وطالبات کو خوش آمدید کہیے ہر بچے کے پاس فر ٹیکسٹ بکس دستیاب ہوں۔
سکول میں ہر کلاس روم میں ٹائم ٹیبل اور تعلیمی کیلنڈر دیوار کے ساتھ نمایاں جگہ پر آویزاں ہوں۔
سکول اور ہر کلاس میں صفائی کا معیار اعلیٰ ہونا چاہیے۔
بجلی اور پانی کی وائرنگ مکمل اور خطرے سے پاس ہو۔
کسی طالبعلم سے پڑھائی یعنی تدریسی امور کے علاوہ کوئی کام نہ لیا جائے۔
ٹائلٹ مکمل طور پر فنکشنل، صاف، ستھرے اور صابن موجود ہونا چاہیے۔
پینے کا صاف پانی اور ٹھنڈا پانی ہر طالبعلم کو میسر ہونا چاہیے۔
سکولز کے اندر ٹیوشن پڑھانا جرم ہے ایسا ہونے پر ہیڈ ٹیچر اور متلقہ ٹیچر کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
محکمانہ کارڈ تمام اساتذہ، سربراہ، ادارہ اور ملازمین دوران سکول ٹائم نمایاں اپنے پاس رکھیں۔
اساتذہ بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر ہوم ورک دیں اور چیک کریں۔
نئے سال کی انرولمنٹ ہیڈ ٹیچر کے دفتر میں آویزاں ہو۔
تمام بچے صاف ستھرے یونیفارم میں آئیں۔
نرسری کے لیے خصوصی طور پر کڈز روم تیار کیا جائے۔
سکول امپروومنٹ پلان 33 نکات آفس میں آویزاں ہوں۔
ہیڈ ٹیچرز ڈائری اور ٹیچرز ڈائری ہفتہ وار لکھی جائے۔
پرائمری اساتذہ ٹیچرز گائیڈز ڈائریکٹوریٹ سٹاف ڈویلپمنٹ کا استعمال کریں اور اس کے مطابق سبق تیار کریں۔
وزیر اعلیٰ روڈ میپ انڈیکیٹرز معہ سکور آفس میں آویزاں ہوں۔
تمام سکولز کنٹین کا ٹینڈر اور نیلامی کرائیں اور کنٹین کے ملازمین کی سپیشل برانچ سے تصدیق کرائیں۔
واش روم میں صابن دستیاب ہو۔
سیکورٹی کے حوالے سے ایس او پی کو مد نظر رکھیں اور اس پر عمل کریں۔
ڈینگی اور کانگو کی نئی فلیکس لگوائیں اور زیرو پیریڈز میں آگاہی دیں۔
این ایس بی اور ایف ٹی ایف کا مکمل ریکارڈ ہیڈ ٹیچر کی میز پر ہو۔
سکول لگنے کے فوری بعد طلباء حاضری کا روزنامچہ مکمل ہو۔
آئی ٹی لیب اور سائنس لیب فنکشنل ہوں۔
سکول کی ٹائمنگ اور ٹائم ٹیبل، بریک کب ہوگی ڈسپلے کریں۔
ٹیچر حاضری کا رجسٹر ہیڈ ٹیچر کی میز پر موجود ہو۔
ہر سکول ٹیب کی موجودگی کو لازمی بنائے۔
رخصت اتفاقیہ کا رجسٹر اور لیو رجسٹرڈ مکمل کر کے رکھیں۔
گھاس کی کٹائی اور سکول عمارت کی صفائی اور چھتوں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔
ڈریس کوڈ کا خاص خیال رکھیں۔
طلباء اور اساتذہ کے لیے کمرہ جماعت میں موبائل فون کا استعمال منع ہے۔
سکول میں ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔
ماہانہ کی بنیاد پر والدین اور اساتذہ کی میٹنگ کو یقینی بنائیں۔
ماہانہ ٹیسٹ سسٹم کو یقینی بنائیں۔
جسمانی سزا ہر صورت میں منع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *