پنجاب کے کالج اساتذہ کی پرفارمنس پرکھنے کی نئی پالیسی نافذ

  • November 29, 2017 11:24 am PST
taleemizavia single page

رحیم یار خان

پنجاب حکومت نے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی پرفارمنس کی جانچ پڑتال کیلئے نئی پالیسی کا نفاذ کر دیا ہے اور اس ضمن میں کالجز پرنسپل کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کے طلباء کے سالانہ امتحانات سے پہلے کالج میں ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشنز کو بھیجنے کا پاپند بنایا گیا ہے۔ مراسلے میں ہدایات کی گئی ہیں تعلیمی بورڈز کے امتحانات سے ایک مہینہ قبل کالج ٹیسٹ کے نتائج محکمہ کو ارسال کیے جائیں۔

کالج پرنسپل اس بات کے پاپند بنا دیے گئے ہیں کہ وہ ہر مضمون کے نتائج متعلقہ اُستاد کے نام کے ساتھ ڈی پی آئی کالجز پنجاب کو ارسال کریں گے جبکہ بی اے کی سطح کا کالج ٹیسٹ یونیورسٹی امتحان سے ایک مہینہ قبل لیے جائیں گے۔

مراسلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کالج میں لیے گئے امتحانات کے نتائج کا بورڈ اور یونیورسٹی امتحان کے نتائج کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا اور اس بنیاد پر اساتذہ کی پرفارمنس کو پرکھا جائے گا۔ محکمہ نے پرنسپل کو حکم جاری کیا ہے کہ سالانہ امتحانات تک کالج تدریسی سرگرمیوں کے لیے کھلے رہیں گے۔

اس سے قبل کالج میں لیے گئے ٹیسٹ کے نتائج لازمی طور پر ڈی پی آئی کالجز کو جمع نہیں کرائے جاتے تھے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے 720 کالجوں کے نتائج محکمہ میں جمع کیے جائیں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *