وائس چانسلرز کی ماہانہ تنخواہ 6 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی

  • May 4, 2017 1:08 pm PST
taleemizavia single page

بہاولپور

سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی وائس چانسلرز کیلئے ٹینور ٹریک سسٹم کے پروفیسرز کی تنخواہ بائیسوویں گریڈ کی مراعات کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے ٹینورٹریک سسٹم سے متعلق 15 اکتوبر2015 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کی منظوری دی ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تنخواہ میں بیسک پے کا 20 فیصد، میڈیکل الاؤنس اور22ویں گریڈ کے آفیسر کی تمام مراعات دی جائیں گی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ٹینور ٹریک سسٹم کے پروفیسرز کی تنخواہ 5 لاکھ سات ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے اور اب پنجاب حکومت یہی تنخواہ وائس چانسلرز کو ادا کرے گی۔ تاہم اس کے ساتھ وائس چانسلرز کو دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔

ٹینور ٹریک سسٹم کے پروفیسرز کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ اور مراعات ملا کر پنجاب میں سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو اب 6 لاکھ 79 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ادا کی جائے گی۔

وائس چانسلرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے سمری محکمہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی تھی اور اس سمری کی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پنجاب بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تنخواہوں کی ادائیگی پنجاب حکومت کرے گی اور اس کا اطلاق آئندہ مہینے سے ہوگا۔

vice chancellors salary


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *