پنجاب کے سرکاری سکولز کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی منظوری

  • May 6, 2017 4:15 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی گریڈ کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالہ سے محکمہ فنانس پنجاب نے بھی فنڈز جاری کرنے کی کلیئرنس دے دی ہے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب میں اب 9 ویں گریڈ کے ایس ای ایس ای کو گریڈ 14 ویں گریڈ میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ 14 ویں گریڈ کے سکول اُستاد کو 16 ویں گریڈ میں اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔

محکمہ سکولز پنجاب 16 ویں گریڈ کے اُستاد کو 17 ویں گریڈ میں اپ گریڈ کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پہلے ہی اپ گریڈیشن کی منظوری دے چکے ہیں۔ محکمہ فنانس کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد اس اپ گریڈیشن کی منظوری پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

پنجاب ٹیچرز یونین دو مہینے سے سراپا احتجاج تھے اور ان کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ اساتذہ کے سکیل کو اپ گریڈ کیا جائے اور ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ اس مطالبہ کی بنیاد پر سکولوں کے اساتذہ لاہور میں احتجاجی مظاہرے بھی کر چکے ہیں۔

کابینہ کی منظوری کے بعد پنجاب کے سرکاری سکولوں میں تعینات 3 لاکھ سے زائد اساتذہ کی اپ گریڈیشن ہوگی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *