پنجاب میں امتحانی ڈیٹ شیٹ پر شہباز شریف کی تصویرچسپاں

  • January 2, 2018 11:10 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ پانچویں جماعت کا امتحان پانچ فروری اور ہشتم جماعت کا امتحان پندرہ فروری سے شروع ہوگا۔

کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ڈیٹ شیٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی تصویر بھی لگائی گئی ہے یہ پہلی بار ہوا کہ امتحانی ڈیٹ شیٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصویر لگائی گئی ہو جبکہ اس ڈیٹ شیٹ پر تصویر کے ساتھ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ بھی لکھا گیا ہے۔

پانچویں و آٹھویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ پر سیاسی شخصیت شہباز شریف کی تصویر لگانے پر تعلیمی حلقوں کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے اور اسے ذاتی تشہیر قرار دیا گیا ہے۔

اس ڈیٹ شیٹ میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ امتحانی مرکز میں دس منٹ وقت سے پہلے پہنچیں، امتحان کا آغاز صبح گیارہ بجے ہوگا۔

ان امتحانات میں طلباء پر پاپندی عائد کی گئی کہ وہ یونیفارم پہنچ کر اور اپنے سکول کا بیج لگا کر امتحان میں شرکت نہیں کر سکتے جبکہ پرچہ حل کرنے کے لیے کیکولیٹرز کے استعمال پر بھی پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔

کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق اسلامیات میں تحریری اور ناظرہ کا امتحان الگ الگ پاس ہونا ضروری ہے۔

date sheet-2


  1. اسی طرح کی تصویر پرویز الہی دور میں بھی آئی تھی ۔لوگ شہباز شریف سے خوفزدہ ھیں
    مگر خبر نہیں بنی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *