پانچویں اور آٹھویں کے نتائج:خوشاب کے ایک ہی سکول کی پہلی 5 پوزیشنز

  • March 31, 2017 12:36 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب میں پرائمری اور مڈل امتحانات کے نتائج کا اعلان جاری کر دیا گیا ہے۔ پرائمری امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82 فیصد جبکہ مڈل میں یہ تناسب 83 فیصد رہا ہے۔

پرائمری امتحانات میں کل 13 لاکھ 58 ہزار 365 طلباء نے حصہ لیا جبکہ مڈل میں 10 لاکھ 39 ہزار 510 اُمیدواروں نے شرکت کی۔ان امتحانات میں لاہور کے حصے میں 12 میں سے صرف ایک پوزیشن آئی ہے۔

پرائمری میں خوشاب کے تھل پبلک سکول چک نمبر 22 ایم بی کی ندا کنول نے 492 نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن لی جبکہ اسی سکول کی ملائکہ ظفر نے بھی 492 نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

خوشاب کے اسی سکول کی انیلہ مختار نے 491 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاسل کی۔ مذکورہ سکول کی علینہ عابد اور محمد کاشف نبیل نے 490 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن پر ہی لاہور کے قاضی گرائمر بوائز ہائی سکول کے محمد عبد اللہ نے 490 نمبرز حاصل کیے۔

مڈل کے امتحانات میں بھکر کے زبیدہ اکیڈمی جونیئر پبلک سکول کی روشن زہرا رضوی نے 494 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

مڈل میں دوسری پوزیشن پر مشترکہ طور پر تین طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔ دانش سکول چشتیاں کے سجاد افضل، دار ارقم سکول بھکر کے عائشہ نواز، اسلامک آلٹا ویسٹا گرلز ہائی سکول کی سرگودھا کی ردا فاطمہ نے 493 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن لی ہے۔

تیسری پوزیشن پر پنجاب دانش سکول بوائز ڈیرہ غازی خان کے محمد نعیم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساہیوال کی عروبہ طیب نے 491 نمبروں کے ساتھ مشترکہ پوزیشن حاصل کی ہے۔

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی جانب سے ان پرچوں کی چیکنگ کے لیے مجموعی طور پر 31 ہزار 826 اساتذہ تعینات کیے تھے جبکہ پانچوویں جماعت کیلئے 715 اور آٹھوویں جماعت کیلئے بھی 715 مارکنگ سنٹرز بنائے گئے تھے۔

پبلک سکولوں کے طلباء کا پانچوویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 84.54 فیصد جبکہ پرائیویٹ سکولوں کا کامیابی کا تناسب 80.47 فیصد رہا۔ آٹھوویں جماعت میں سرکاری سکولوں کے طلباء کی کامیابی کا تناسب 84.8 فیصد اور پرائیویٹ سکولز کا کامیابی کا تناسب 81.78 فیصد رہا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *