پنجاب میں بچوں کو سکولوں میں فیل کرنے پر پاپندی عائد

  • February 7, 2018 2:55 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

بچوں کو فیل کرنے پر پاپندی عائد،، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو فیل کرنے پر پاپندی عائد کر دی۔ سکول میں زیر تعلیم سو فیصد بچوں کو اگلی جماعت میں پرموٹ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

پنجاب بھر میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو فیل کرنے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔ پیف نے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی اگلی جماعت میں پرموشن کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔

پیف نے اپنے پارٹنر سکولز کے ہیڈ ماسٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ زیر تعلیم بچوں کو فیل کرنے مجاز نہیں ہوں گے اور کسی بھی صورت میں ان بچوں کو فیل کرنے کی بجائے اگلی جماعت میں پرموٹ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نرسری، پریپ اور کلاس ون کے 100 فیصد بچوں کو اگلی جماعت میں پرموٹ کرنا ہوگا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنی نئی پالیسی میں یہ بھی کہا ہےدوسری جماعت سے لے کر 8 ویں جماعت تک صرف 5 فیصد بچوں کو فیل کرنے کی اجازت ہوگی۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق بچوں کو فیل کرنے پر سکول کے پرنسپل کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

یہ پالیسی تعلیمی سال 2018ء سے 2019ء کے سیشن میں نافذ کر دی گئی ہے۔

PEF


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *