پنجاب: نصاب میں 32 بیماریوں سے آگاہی شامل کرنےکا فیصلہ

  • January 14, 2017 2:11 pm PST
taleemizavia single page

لاہور/سٹاف رپورٹر

ڈینگی طرز پر پنجاب کے نصاب میں بتیس بیماریوں بارے آگاہی شامل کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے لکھی جانے والی کتاب میں بتیس بیماریوں بارے آگاہی دی گئی ہے ۔ اس طرح بیماریوں پر آگاہی سے پنجاب کے ہسپتالوں میں رش کم ہوگا ۔

یہ فیصلہ رانا مشہود کی سربراہی میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی کے چیرمین جنرل ریٹائرڈ اکرم خاں ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کےسیکرٹری جنرل اور کتاب کے مصنف ڈاکٹر سلمان کاظمی ، ڈاکٹربدر اور ڈاکٹر عمیر سمیت محکمہ سکول ایجوکیشن کے آفسران شامل تھے ۔

اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرم کی سربراہی میں بنے والی کمیٹی دو ہفتے میں یہ رپورٹ پیش کرے گی کہ کون سی بیماری بارے نصاب میں آگاہی دی جائے۔

ڈاکٹر سلمان کاظمی نے تعلیمی زاویہ سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نصاب میں ڈینگی، کانگو وائرس، ٹی بی، خسرہ، خناق، ڈائیریا، نمونیا، ملائیریا، چکن گونیا کے ساتھ ساتھ شوگر، بلڈ پریشر اور موٹاپے کی وجوہات کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر سلمان کاظمی کا کہنا ہے کہ یہ نصاب سکولوں میں کہانیوں کی صورت میں پڑھایا جائے گا اور یہ آگاہی نصاب پڑھنے کے بعد اُنہیں اُمید ہے کہ ہسپتالوں میں چالیس فیصد رش کم ہوجائے گا ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ان بیماریوں کے مرٰیضوں کی تعداد کم ہوجائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *