پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ کا کتابیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

  • March 25, 2018 11:02 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: عاصم قریشی

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک کی نصابی کتب کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ٹیکسٹ بُک بورڈ نے نصابی کتب کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے پبلشرز سے مسودے طلب کر لیے ہیں۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے کتابوں کو آؤٹ سورس کرنے کی باقاعدہ طور پر منظوری بھی دے دی ہے۔

بورڈ جنرل نالج، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سوشل سٹڈیز، اُردو، انگریزی کی کتابیں آؤٹ سورس کرے گا۔ اسلامیات، ریاضی، عربی، تاریخ، کمپیوٹر ایجوکیشن، ایڈوانسڈ اسلامک سٹڈیز، ہسٹری آف سویلائزیشن، اینوائرنمنٹل سٹڈیز، فارسی، ہوم اکنامکس کی کتابوں کا مسودہ پرائیویٹ پبلشرز سے طلب کر لیا گیا۔

سوکس، فزیالوجی اینڈ ہائی جین، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ٹیکسٹائل اینڈ کلوتھنگ، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، پاکستان کلچر، چائنیز لینگوئج، انگلش لٹریچر، فائن آرٹس کی کتابیں شامل ہیں۔ مسلم ہسٹری، مسلم ہسٹری اینڈ کلچر، لائبریری سائنس، شماریات، ہسٹری آف ماڈرن ورلڈ، ایجوکیشن اور سائیکالوجی کے مضامین کی کتب آؤٹ سورس کی جائیں گی۔

ٹیکسٹ بُک بورڈ کریکولم پالیسی 2017ء، نیشنل کریکولم 2007، 2009، 2011ء کے تحت کتابوں کے مسودے طلب کیے گئے ہیں۔بورڈ سے رجسٹرڈ پبلشرز کو 25 جون تک کتابوں کے مسودے جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ مذکورہ 33 مضامین کی کتابیں اب بورڈ پرائیویٹ پبلشرز سے تیار کرائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published.