پنجاب یونیورسٹی ایک ہی شعبہ کے چار پروفیسرز کینسر کے باعث ہلاک

  • March 11, 2018 12:31 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

پنجاب یونیورسٹی میں چند سالوں کے دوران ایک ہی ادارے کے چار اساتذہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اسی ادارے کے ایک پروفیسر کے دو بیٹے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل اسٹڈیز پنجاب یونیورسٹی کے سابق ڈین اور چیئرمین ڈاکٹر محمد حفیظ 2016ء میں جگر کے کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئے جبکہ ڈاکٹر رضا اللہ 2017ء میں دماغ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

اسی ادارے کے سابق چیئرمین پروفیسر سلطان عالم عثمانی بلڈ کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئے جبکہ آج سات مارچ 2018ء کو پروفیسر ڈاکٹر رفعت منور بلڈ کینسر کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل اسٹڈیز کے پروفیسر محمد نعیم کے دو بیٹے بھی بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہیں ہر چھ مہینے بعد اپنا خون تبدیل کرانا ہوتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published.