پنجاب یونیورسٹی نے بی اے کا امتحانی شیڈول تبدیل کر دیا

  • January 2, 2017 6:57 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے اور بی ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحانات دو ہزار سترہ کے لیے داخلہ فیس و فارم جمع کرانے کادوبارہ مرتب کردہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق بی اے بی ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات دو ہزار سترہ میں شرکت کے لیے ریگولر اُمیدوار اپنا داخلہ فارم بذریعہ ڈاک دس جنوری جبکہ دستی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ سترہ جنوری مقرر کی گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک بیس جنوری اور دستی فارم چوبیس جنوری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے امیدوار جو دونوں پارٹس میں شرکت کرنے کے لئے اہل ہیں وہ اپنے داخلہ فارم اور فیس ایک ساتھ جمع کرائیں گے۔ جبکہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

امتحانی شیڈول کی تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *