پنجاب یونیورسٹی کا شہداء کے بچوں کی مفت تعلیم، 5 ہزار وظیفہ کا اعلان

  • September 6, 2019 3:32 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

یوم دفاع کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی نے شہداء کے خاندانوں کیلئے بڑا اعلان کیا ہے. پنجاب یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاک فوج، پولیس اور دیگر اداروں کے شہداء کے بچوں کو یونیورسٹی میں مفت تعلیم دی جائے گی اور 5 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

یہ اعلان وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ وائس چانسلر نے 225 بچوں کو یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں مفت داخلے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر نیاز احمد نے بتایا کہ پاک فوج، پولیس اور دیگر اداروں کے شہداء کے بچوں کو داخلے دیے جائیں گے۔ شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم، 5 ہزار روپیہ ماہانہ وظیفہ اور ہاسٹل کی مفت رہائش دی جائے گی، وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں بی ایس آنرز اور ماسٹرز ڈگری میں شہداء کے بچوں کو داخلے دیے جائیں گے.

یونیورسٹی میں بچوں کے داخلے پاک فوج اور پولیس سمیت دیگر اداروں کی سفارش پر ہوں گے۔ اور ان اداروں کی جانب سے بھیجے جانے والے ناموں کو ہی داخلوں کے لیے اہل تصور کیا جائے گا.

انھوں نے بتایا کہ شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کیلئے الگ سے بجٹ مختص کیا جا رہا ہے جس کی حتمی منظوری سنڈیکیٹ سے حاصل کی جائے گی۔ وائس چانسلر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاک فوج 1999ء کے بعد مسلسل ملک کا دفاع کر رہی ہے اور فوج کے سپاہیوں نے ہمیشہ سینے پر گولی کھائی اور پاک فوج کا جذبہ شہادت بے مثال ہے.

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ میرٹ پر داخلہ لینے والے شہداء کے بچوں کو بھی مفت تعلیم دیں گے، شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کی منظوری ڈین کمیٹی کے اجلاس میں لی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *