پرائیویٹ اسکولزگرینڈ الائنس نے پنجم وہشتم بورڈ کا امتحان مسترد کر دیا

  • November 15, 2017 10:10 pm PST
taleemizavia single page

کوئٹہ

حکومتی سطح پر پنجم و ہشتم کےبورڈ کےامتحان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے نجی تعلیمی ادارے بیک کے بورڈکے امتحانات کے مکمل بائیکاٹ کو یقینی بنائیں ، کیونکہ کسی ایک شخص کی فرمائش کو پورہ کرنے کے لئے ایسا نہیں کیا جاسکتا۔

نجی تعلیمی ادارے اپنے سابقہ سالانہ شیڈول کے مطابق بیس نومبر سے اپنے سالانہ امتحانات کاآغاز کریں اور پندرہ دسمبر کو سالانہ رزلٹ کااعلان کریں،ان خیالات کا اظہار گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام کچلاک سرکل کے اجلاس سے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سرکل کچلاک کی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی۔ اس موقع پر نذر محمد بڑیچ، محمد جعفر خان،حاجی سلیم ناصر،ملک رشیدکاکڑ، حاجی مہربان خان اکمل، حافظ محمد نعیم، صاحبزادہ سلیم، علی محمد اور دی گر نے خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا نجی تعلیمی اداروں سے کوئی مشاورت کئے بغیر طرح طرح کے قوانین مسلط کئے جارہے ہیں، صوبائی حکومت نے تعلیمی معیار کی بہتری کے بجائے کسی مشاورت کے بغیر نقل، سفارش اورکرپشن کے ذریعے قوم کے مستقبل کو دائو پر لگانے کیلئے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کو بورڈ کے ذریعے لینے کا ظالمانہ فیصلہ کیا ۔ جو ملک میں کہیں بھی نہیں،ملک کے کسی بھی صوبے میں تعلیم کیلئے کوئی بھی ریگولیٹری اتھارٹی نہیں ہے۔

جبکہ بلوچستان میں تعلیم پر مزید پابندی لگانے کیلئے بلوچستان پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2015 جیسا ظالمانہ مجسٹریسی نظام مسلط کیا ہے صوبائی محکمہ تعلیم چور دروازے سے ایک اور ظالمانہ ایکٹ بیک ( بلوچستان ایجوکشنل اسسمینٹ اینڈ اگزامینیشن کمیشن) کے نام سے ایک اور کالا قانون لانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

جس میں ہشتم کو بورڈ کے ذریعے لازمی قرار دینے کےتعلیم دشمن اقدام کو تحفظ دینا ہے جو کس بھی صورت میں قابل قبول نہیں پرائیویٹ اسکولزگرینڈ الائنس نے اس ظالمانہ ایکٹ کے خلاف صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو پنجم و ہشتم بورڈ کےامتحان کے فیصلے کوواپس لینے اور بی ای۔ ایف ایکٹ کے ترمیم شدہ بل کو نجی تعلیمی اداروں کی مشاورت سے اسمبلی میں منظوری تک جاری رہے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *