پنجاب میں 135 سرکاری کالجوں میں پرنسپلز کے عہدے دو سال سے خالی
- October 28, 2018 11:51 am PST
رحیم یار خان: پنجاب کے 135 سرکاری کالجز میں پرنسپلز کے عہدے خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے. پرنسپلز کی خالی نشستوں گزشتہ حکومت نے تقرریوں کے لیے اقدامات ہی نہیں اُٹھائے اور کالجوں کو ایڈہاک ازم پر چلایا جا رہا ہے.
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اب پرنسپل کے عہدوںپر تقرریوں کے لیے 19 ویں اور 20 ویں گریڈز کے اساتذہ سے درخواستیں طلب کی ہیں.
سرکاری کالجوں میں پرنسپل کے خالی عہدوں کی فہرست تعلیمی زاویہ نے حاصل کر لی ہے۔
پرنسپل کے عہدے کے لیے امیدواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 7 نومبر تک اپنی درخواستیں متعلقہ ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کے دفتر میں جمع کرا دیں، پرنسپل کے عہدے کے لیے پینل بننے کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے سیکرٹری اور وزیر ہائیر ایجوکیشن اُمیدواروں کے انٹرویوز کریں گے۔