پنجاب: 129 سکولز اساتذہ کی اگلے گریڈز میں ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری
- December 19, 2017 10:33 pm PST
لاہور
محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ایلیمنٹری ایجوکیشن (میل) لاہور نے پرائمری سکولز ٹیچرز کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ لاہور کے اکتالیس اساتذہ کو گریڈ چودہ میں ترقیاں دے دی گئیں ہیں۔
ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن لاہور نے اٹھاسی پرائمری سکولز ٹیچرز کو بارہویں گریڈ میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ ترقیاں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی سفارشات پر دی گئی ہیں۔ بارہویں گریڈ میں ترقی پانے والے اساتذہ کے ناموں کی منظوری محکمہ فنانس نے دس مئی دو ہزار بارہ میں دی تھی۔
ترقی پانے والے اساتذہ کو متعلقہ سکولوں میں تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اساتذہ پانچ سالوں سے ترقی کے منتظر تھے۔ اساتذہ کی فہرستیں ڈی ای او نے اپنے دفتر میں آویزاں کر دی ہیں۔