لیکچررز کی بھرتیاں؛ سوالیہ پرچہ بھارتی ویب سائٹ سے لینے کا انکشاف

  • August 1, 2017 8:11 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت سرکاری کالجوں میں لیکچررز کی بھرتیوں کے لیے سوالیہ پرچہ بھارتی ویب سائٹ سے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کمپیوٹر سائنس میں لیکچررز کیلئے تحریری امتحان کا پورا سوالیہ پرچہ بھارتی ویب سائٹ سے اُٹھا کر دے دیا گیا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی بھرتیاں کی جارہی ہیں کمپیوٹر سائنس کے مضمون میں لیکچررز کی بھرتیوں کے لیے کمیشن کے تحت لیے گئے اس تحریری امتحان کے تمام سوالات بھارتی ویب سائٹ سے اُٹھائے گئے ہیں۔

اور یہ سوالات بھارتی ویب سائٹ سان فاؤنڈری پر کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کے مضامین کے معروضی سوالات کا ڈیٹا بنک موجود ہے جو بنیادی طور پر طلباء کی رہنمائی کیلئے ہے۔

تاہم اس ویب سائٹ پر موجود سوالات کمیشن کے امتحان میں دے دیے گئے۔

کمپیوٹر سائنس کے لیکچررز کی اسامیوں کے اُمیدواروں نے کمیشن کے چیئرمین سے اس معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

sanfoundry1

کمپیوٹر سائنس کا تحریری امتحان دینے والے اُمیدواروں کا کہنا ہے کہ بھارتی ویب سائٹ سے سوالات اُٹھا کر پرچہ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اس پرچے کو مخصوص اُمیدواروں کو بھی دیا گیا تاکہ وہ امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرسکیں۔

اُمیدواروں نے الزام عائد کیا ہے کہ سوالیہ پرچہ ایک روز پہلے ہی واٹس ایپ پر گردش کرتا رہا، بھارتی ویب سائٹ سے سوالات لینے اور پھر پرچہ لیک ہونا کمیشن کی مجرمانہ غفلت ہے جس کی بڑے پیمانے پر انکوائری کی جانی چاہیے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کمپیوٹر سائنس کے تحریری امتحان کے معاملے پر خاموش ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *