جعلی تعلیمی اسناد پر بھرتی 9 پولیس اہلکار نوکریوں سے فارغ

  • September 13, 2017 9:15 pm PST
taleemizavia single page

پشاور

فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی) پشاور ہیڈ کوارٹر میں جعلی اسناد کے ذریعے بھرتی ہونے والے 9 پولیس اہلکاروں کو برخاست کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی اسرار الدین کو معلوم ہوا تھا کہ محکمہ میں چند اہلکار جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے بھرتی ہوئے ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ڈی ایس پی ایف آر پی ہیڈ کوارٹرز نوزرزمین شاہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔

اس کمیٹی نے گزشتہ روزاپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے 9 اہلکاروں کو جعلسازی کا مرتکب ٹھہرادیا۔

کمانڈنٹ ایف آر پی نے رپورٹ کی روشنی میں محمد سعید، نظار احمد، سلیم خان، شبیر احمد، راحت گل،طاہر الدین، محمد وسیم شاہ، حلیم گل اور ساجد نامی اہلکاروں کو برخاست کردیا جنہوں نے تعلیمی اسناد میں اپنی جعلسازی کے ذریعے عمر کم کی تھیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *