اساتذہ کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد اساتذہ گرفتار

  • December 26, 2017 12:02 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

کراچی پولیس نے احتجاجی اساتذہ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب جانے سے روکنے کے لیے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا اور اس دوران احتجاجی اساتذہ کی گرفتاریاں بھی کی گئیں۔

احتجاجی اساتذہ کراچی پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے۔ اس احتجاج کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی تاکہ اساتذہ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کیجانب جانے سے روکا جاسکے۔

پولیس کے تشدد سے متعدد احتجاجی اساتذہ زخمی بھی ہوئے۔ احتجاج سے پہلے کمشنر کے دفتر میں اساتذہ کے نمائندوں سے مذاکرات بھی کیے گئے جو کہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔

ایس پی توقیر نعیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو روکنے کے لیے شیلنگ کی گئی کیونکہ وہ ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ واٹر کینن کا استعمال صرف اساتذہ کو منتشر کرنے کے لیے کیا گیا۔ ایس پی نے الزام عائد کیا کہ اساتذہ کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا گیا ہے۔

اس مظاہرے کے دوران 25 اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اآل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما جاوید احمد کا ماننا ہے کہ پچاس سے زائد اساتذہ کو حراست میں لیا گیا۔

teachers

اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں اب بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ اُنہیں 16 ویں سکیل میں ترقی، ریگولائزیشن آف سروس آف کنٹریکٹ ٹیچرز اور این ٹی ایس پاس کرنے والے اساتذہ کو ریگولر کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 2014ء میں اُنہیں 16 واں سکیل دینے کا وعدہ کیا تھا جو تاحال پورا نہیں ہوسکا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *