پی ایم ڈی سی کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو تسلیم کرنے سے انکار

  • July 14, 2017 9:00 pm PST
taleemizavia single page

رپورٹ

پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم کیلئے پہلی خواتین کی یونیورسٹی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کو دو سال گزر گئے تاہم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے الحاق نہیں ہہوسکا۔

یونیورسٹی کا درجہ نہ ملنے پر اس ادارے کی ڈگریوں کی تصدیق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے نہیں کی جائے گی جس پر طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پنجاب حکومت نے خواتین کیلئے میڈیکل ایجوکیشن کی واحد درسگاہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو جولائی 2015ء میں یونیورسٹی کا درجہ دیا تھا۔ دو سال بعد بھی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اساتذہ کی مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہوسکی۔ جبکہ یونیورسٹی کے ساتھ کوئی میڈیکل کالج بھی منسلک نہیں ہے۔

ان وجوہات کی بناء پر پی ایم ڈی سی اس سرکاری یونیورسٹی کو الحاق دینے سے انکاری ہےاور اسے یونیورسٹی تسلیم نہیں کیا جارہا۔

پی ایم ڈی سی سے الحاق نہ ہونے کے باعث فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی گریجوایٹس طالبات کو بیرون ملک ڈگری تسلیم نہیں ہوگی۔

محکمہ سیپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی عدم توجہ کے باعث اس ادارے کو یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ یونیورسٹی میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے بھی اشتہار تک جاری نہیں کیا گیا۔

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے مستقبل سے متعلق محکمہ کے سیکرٹری کے ساتھ رابط کرنے کی کوشش کے باوجود اُن سے بات نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ مذکورہ یونیورسٹی لاہور کے معروف ہسپتال سر کنگا رام ہسپتال کے ساتھ منسلک ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *