پنجاب: کیمونٹی کالجز کا دائرہ صوبے کے 9 ڈویژنز تک بڑھانے کا فیصلہ

  • July 19, 2017 5:04 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کیمونٹی کالجز کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر 9 ڈویژنز تک بڑھایا جائے گا اور کمیشن نے اس پراجیکٹ پر ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر نظام الدین کی زیر صدارت اجلاس ارفع کریم ٹاور لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سمیسٹر سسٹم کے تحت دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کی سہولت کو صوبے کے دیگر طلباء کو بھی فراہم کی جائے۔

کمیشن کے اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر خُرم جہانزیب، ڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورنس ضیاء بتول، ڈائریکٹر جنرل اکیڈمکس اینڈ ریسرچ ڈاکٹر شاہد سرویا، ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس انیس صدوزئی نے شرکت کی۔

پی ایچ ای سی کیمونٹی کالجز میں میڈیا اسٹڈیز، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مضامین میں ڈگریاں شروع کرے گی۔

واضح رہے کہ گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور، گورنمنٹ کالج فار ویمن کارخانہ بازار فیصل آباد، گورنمنٹ کالج فار ویمن گجرانوالہ اور گورنمنٹ سول لائنز کالج ملتان میں ایسوسی ایٹ ڈگری کے پروگرامز کا آغاز 2016ء میں کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کی پذیرائی کے باعث کمیشن نے اسے دیگر ڈویژنز تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *