سالانہ امتحان کی چھٹی : دو سالہ بی اے ڈگری سمیسٹر سسٹم میں تبدیل

  • September 27, 2016 7:39 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب کے چار اضلاع میں بی اے سمیسٹر سسٹم کے تحت لانچ کر دیا گیا ہے۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت کیمونٹی کالجز کے منصوبے کے تحت دو سالہ بی اے پروگرام سمیسٹر سسٹم میں تبدیل کیا گیا ہے۔

پروگرام لانچ ہوتے ہی ان سرکاری کالجوں میں داخلوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

پی ایچ ای سی اس منصوبے کو متعلقہ اضلاع کی سرکاری یونیورسٹیوں کے اشتراک سے چلائے گی۔

دو سالہ بی اے سمیسٹر سسٹم ابتدائی طور پر چار مضامین میں شروع کیا جارہا ہے۔

ان مضامین میں بی اے کامرس سپیشلائزیشن ان اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، بی اے انفارمیشن ٹیکنالوجی سپیشلائزیشن ان نیٹ ورکنگ اینڈ ویب ٹیکنالوجیز، بی اے ماس کیمونیکیشن اور بی اے فائن آرٹس کے مضامین شامل ہیں۔

لاہور میں یہ دو سالہ گریجویشن پروگرام گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ، گوجرانولہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں شروع کیا جارہا ہے۔

ملتان میں گورنمنٹ کالج سول لائنز، فیصل آباد میں گورنمنٹ کالج کارخانہ بازار میں بی اے دو سالہ سمیسٹر پروگرام میں داخلوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن براہ راست ان تمام کالجوں میں شروع ہونے والے اس پروگرام کی مانیٹرنگ کرے گا۔

اس پروگرام میں داخل ہونے والے طلباء کے امتحانات سمیسٹر سسٹم کے تحت لیے جائیں گے جس میں چالیس فیصد نمبروں کا امتحان متعلقہ کالج جبکہ ساٹھ فیصد نمبروں کا امتحان متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے لیا جائے گا۔

یہ امتحان ہر چار مہینے بعد لیا جائے گا۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کیمونٹی کالجز منصوبے کے تحت آئندہ مرحلے میں اس کا دائرہ پنجاب کے دیگر اضلاع اور سرکاری کالجوں تک پھیلایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *