پشاور: پرائیویٹ سکولز کا ایسسمنٹ امتحان پر بورڈ کے خلاف احتجاج

  • July 1, 2017 9:26 pm PST
taleemizavia single page

پشاور

نجی تعلیمی اداروں نے ایجوکیشن بورڈزکی جانب سے جماعت پنجم و ہشتم اسسمنٹ امتحانات کیلئے پرائیویٹ سیکٹر پر دباؤ ڈالنے اورہراساں کئے جانے پرشدید احتجاج اور اسے توہین عدالت قرار دیا ہے۔

پرائیویٹ سکولز مالکان کے مطابق صوبائی حکومت کوغیرضروری ایشو پر پرائیویٹ سیکٹرکے ساتھ الجھنے کے بجائے تعلیمی اداروں کی بہتری پر توجہ دینی کی ضرورت ہے چونکہ اسسمنٹ کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے اس لیے عدالتی فیصلے کاانتظارکیاجائے۔

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ( پین ) کے صدر سلیم خان اورسینئرنائب صدرفضل اللہ دائودزئی نے پشاور میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ کتنی تعجب کی بات ہے کہ محکمہ تعلیم اضافی امتحانات پرحددرجہ دلچسپی لے رہی ہیں لیکن دوسری جانب غفلت کایہ عالم ہے کہ میٹرک امتحانات کے نتائج مرتب کرتے وقت مردان اور بنوں بورڈزکے چیئرمین عمرہ کی ادائیگی کیلئے چھٹیوں پر جاچکے ہیں۔

ایسے وقت میں جب بوٹی مافیا اور اداروں کی کمزوری کاواویلاہے،بورڈزسربراہان کاچھٹیوں پر جانا بوٹی مافیا کو کھلی چھٹی دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت پرائیویٹ سیکٹرکی ٹانگ کھینچنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑتی افسرشاہی اپنی کمزوروں سے حکومتی توجہ ہٹانے کیلئے آئے روز نت نئے ایشوز اٹھاکرپرائیویٹ سیکٹر کو صوبائی حکومت کیساتھ الجھارہی ہے۔

وزیراعلیٰ جوکہ کنٹرولنگ اتھارٹی ہے،کوفوری طور پر بورڈزکے نتائج پرانکوائری کرکے پرچوں کی کمپیوٹرائزڈچکنگ نہ ہونے کا نوٹس لیناچاہئے انہوں نے کہاکہ کھوکھلے نعروں سے تبدیلی نہیں آتی ان نعروں سے عوام دھوکہ کھاسکتے ہیں لیکن سٹیک ہولڈرزنہیں،اداروں کی بہتری اور اصل معنوں میں تبدیلی کیلئے صوبائی حکومت کو سٹیک ہولڈرزکوساتھ لے کر چلناہوگا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *