پشاور تعلیمی بورڈ کا رزلٹ گزٹ پرنٹ کی روایت ختم کرنے کا فیصلہ

  • June 19, 2018 1:53 pm PST
taleemizavia single page

پشاور

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے گزٹ پرنٹ کی روایت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق گزٹ پرنٹ کی جگہ یوایس بی میں گزٹ کی ترسیل کی جائے گی۔

یہی یوایس بی بیک وقت کمپیوٹر اور موبائل کے ذریعے استعمال ہو سکے گی، پشاور تعلیمی بورڈ نے طلباء وطالبات کی سہولت کیلئے تمام طلبہ کو مفت ان کے موبائل نمبرز پر ان کا رزلٹ بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں گھر بیٹھے اپنے نمبرمعلوم ہوسکیں۔

ذرائع کے مطابق موبائل ہی پر ان کو ڈی ایم سی مفت دیکھنے کی سہولت بھی فراہم کرنے پر غور کیاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں گزٹ پرنٹ کرنے کی روایت چار برس پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے اور رزلت کارڈ موبائل فون، انٹرنیٹ اور سی ڈی کی فارم میں جاری کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *