ایجوکیٹرز سکولز میں معاشرتی علوم کی متنازعہ کتاب پر پاپندی عائد

  • June 4, 2018 11:19 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے ایجوکیٹرز سکولز میں پڑھائی جانے والی معاشرتی علوم کی کتابوں پر پاپندی عائد کر دی، دوسری سے لیکر آٹھویں جماعت تک کی کتاب پر پاپندی عائدکردی گئی ہے۔

ایجوکیٹرز سکولز کی تمام برانچوں میں منطور شدہ معاشرتی علوم کی جو کتاب پڑھائی جارہی ہے ان تمام کتابوں میں پاکستان کے غلط نقشے چھاپے گئے ہیں۔ بچوں کو آزاد کشمیر کو متنازعہ علاقہ کے طور پر پڑھایا جارہا ہے۔ بورڈ کے مطابق ایجوکیٹرز سکول میں پڑھائی جانے والی کتب “البکیو انٹرنیشنل” کی جانب سے شائع کی گئی ہیں۔

ایم ڈی ٹیکسٹ بُک بورڈ عبد القیوم نے دو ہزار پندرہ ایکٹ کی دفعہ دس کے تحت ایجوکیٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ مذکورہ کتب میں جو نقشے طلباء کو پڑھائے جارہے ہیں یہ قومی سلامتی کے منافی ہیں ۔

ایم ڈی بورڈ نے صوبے بھر کے ایجوکیٹرز سکول میں یہ کتابیں پڑھانے پر پاپندی عائد کر دی ہے اور اس ضمن میں سکولوں میں چھاپے مار کر ان کتابوں کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔ بورڈ حکام کی جانب سے تھانہ غالب مارکیٹ میں پبلشر اور سکول کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *