دُبئی: پاکستانی سفارتخانہ بھارتی بپلشر سے درسی کتابیں منگوانے میں ملوث

  • August 7, 2017 10:53 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سکولز میں زیر تعلیم ہزاروں طلباء کو کتابوں کی فراہمی کی ذمہ داری پاکستانی بپلشر کے پاس ہے اور 20 سال سے پاکستانی بپلشر ویلکم بُک شاپ کے تحت یہ کتابیں متحدہ عرب امارات بھیجتا رہا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے سفیر معظم احمد نے کتابوں کی فراہمی بھارتی بپلشر کے حوالے کر دی جو دو سال تک متحدہ عرب امارات کے پاکستانی سکولز میں المونا بک شاپ کے نام سے یہ کتابیں ترسیل کرتا رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سکولز کی نگرانی پاکستان کا سفارتخانہ کرتا ہے اور ان سکولوں میں کتابوں کی فراہمی کی ذمہ داری بھی اسی سفارتخانے کے پاس ہے۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ بھارتی بپلشر پاکستان کی درسی کتابوں کی جعلی کتابیں چھپوا کر متحدہ عرب امارات سکولز کو ترسیل کرتا رہا جبکہ قانونی طور پر وفاقی بورڈ نے ویلکم بک شاپ کو کتابیں فراہم کرنے کا اختیار دے رکھا تھا۔

ویلکم بک شاپ نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے میں شکایت بھی درج کرادی تاہم سفیر معظم احمد کے عدم تعاون کی بناء پر ان کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سارے معاملے پر ویلکم بک شاپ نے ابوظہبی کی عدالت میں المونا بک شاپ کے خلاف کیس دائر کر دیا۔ عدالت نے کئی سماعتوں کے بعد پاکستانی ڈسٹری بیوٹر کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے المونا بک شاپ کو قانون کی خلاف ورزی پر تین لاکھ درہم جرمانہ عائد کر دیا ہے جوکہ پاکستانی 90 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ جرمانہ تاحال ادا نہیں ہوسکا اور المونا بک شاپ کے ذمہ داران فرار ہیں۔ پاکستانی سفیر معظم احمد خان سے متعدد بار رابط کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *