سندھ میں “پاکستان یونیورسٹی” کے قیام کا بل کثرت رائے سے منظور

  • March 7, 2018 11:35 am PST
taleemizavia single page

کراچی

سندھ اسمبلی نے منگل کو دو پرائیویٹ بلز اتفاق رائے سے منظور کر لیے،ایک بل کراچی میں ’’ پاکستان یونیورسٹی ‘‘ کے قیام سے متعلق تھا۔

یہ قرار داد پیپلز پارٹی کی غزالہ سیال نے پیش کی تھی،یونیورسٹی کے نام پر اپوزیشن ارکان نے اعتراض کیا ، پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن سیما ضیاء نے کہا کہ کسی نجی یونیورسٹی سے پاکستان کا نام منسلک ہو گا تو بہت محتاط ہونا ہو گا۔

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہا کہ یونیورسٹی کا نام تبدیل ہونا چاہئے،اگر یونیورسٹی نے کوئی غلط کام کیا تو اس سے پاکستان کا نام بدنام ہو گا ۔

ایم کیو ایم کے رکن دیوان چند چاولہ نے کہا کہ اگر نجی یونیورسٹی سے جعلی ڈگری نکل گئی تو کہا جائے گا کہ پاکستان یونیورسٹی سے جعلی ڈگری نکلی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن ثمر علی خان نے کہاکہ پاکستان کا نام صرف سرکاری اداروں سے منسلک ہونا چاہئے،اپوزیشن کے اعتراضات اور بل میں ترامیم مسترد کر دی گئیں اور یہ بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *