گریجویٹس کیلئے خوشخبری؛ پنجاب کے سکولوں میں 75 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری

  • September 3, 2016 11:32 am PST
taleemizavia single page

عمر حیات سومرو، لاہور

پنجاب کے پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری سکولوں میں 75 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

45 ہزار پرائمری،20 ہزار ایلمینٹری اور 10 ہزار سیکنڈری سکولوں میں بھرتی کیے جائیں گے۔
محکمہ خزانہ نے نئی بھرتیوں سے پہلے 18 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

پرائمری اساتذہ گریڈ 9 میں بھرتی ہوں گے جن کی سالانہ تنخواہوں اور مراعات پر 9 ارب 72 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ایلیمنٹری سکولوں کے اساتذہ کو گریڈ 14 میں بھرتی کیا جائے گا جن پر سالانہ 5 ارب 28 کروڑ روپے خرچ ہوگا۔

سبجیکٹ سپشلسٹ اساتذہ کو گریڈ 16 میں بھرتی کیا جائے گا جن کی تنخواہوں کے لیے محکمہ نے 3 ارب 12 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب ان بھرتیوں کے لیے جلد اشتہار جاری کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *