میڈیکل کالجوں میں داخلوں کاانٹری ٹیسٹ : 3ہزار 621نشستوں پر 56ہزار اُمیدواروں کی شرکت

  • August 28, 2016 7:40 pm PST
taleemizavia single page

:رپورٹ

واضع رہے گزشتہ سال کی نسبت اس سال 10 ہزار زیادہ اُمیدواروں نے اس ٹیسٹ میں شرکت کی ہے۔ انٹری ٹیسٹ کے جوابی کوڈز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیے ہیں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

انٹری ٹیسٹ 56 ہزار 272اُمیدواروں نے شرکت کی ہے۔ جن میں سے 36ہزار 542 طالبات جبکہ 19 ہزار 730 طلباء شامل تھے۔

اس ٹیسٹ کے لیے یونیورسٹی نے پنجاب کے 13 شہروں میں 27 امتحانی مراکز بنائے تھے جہاں پانچ ہزار نگران عملہ ڈیوٹی پر معمور تھا۔

انٹری ٹیسٹ کا آغازصبح 9 بجے ہوا جو 3 گھنٹے تک جاری رہا۔ ٹیسٹ کے دوران تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔

امتحانی سنٹرز کی حدود میں پولیس کی جانب سے موبائل جامرز بھی لگائے گئے تھے۔

لاہور کے سات امتحانی مراکز میں مجموعی طور پر سولہ ہزار سات سو نوے اُمیدواروں نے ٹیسٹ دیا ہے۔

میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے اس انٹری ٹیسٹ میں فیصل آباد میں 5 ہزار 742 اُمیدوار، ساہیوال میں 2 ہزار 901 اُمیدوار، ملتان میں 8 ہزار 97 اُمیدوار، بہاولپور سے 2 ہزار 649 اُمیدوار، رحیم یار خان میں ایک ہزار 813 اُمیدوار ٹیسٹ میں شامل ہوئے۔

سرگودھا سے دو ہزار 246 اُمیدوار، راول پنڈی میں سات ہزار 204 اُمیدوار، حسن ابدال میں 410اُمیدوار، گجرات میں ایک ہزار 546 اُمیدوار، گجرانوالہ میں تین ہزار 188 اُمیدوار، سیالکوٹ میں ایک ہزار 728 اُمیدوار جبکہ ڈیرہ غاری خان میں ایک ہزار 948 اُمیدواروں نے یہ ٹیسٹ دیا۔

اس سال بھی انٹری ٹیسٹ میں سیلف سکورنگ سسٹم کو برقرار رکھا گیا ہے اور طلبہ اپنی جوابی کاربن کاپی کے ذریعے جوابی کوڈز کی مدد سے اپنا سکور خود معلوم کرسکتے ہیں ۔

پنجاب کے 17 سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 3405 جبکہ 03 سرکاری ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 216 نشستیں موجود ہیں ۔

دوسری جانب صوبے کے 27 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی3500 جبکہ12 پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 800 نشستیں مختص ہیں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز دس روز بعد انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کرے گی۔ جبکہ داخلوں کا آغاز 3 اکتوبر سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *