پاکستان انجینئرنگ کونسل: انجینئرز کی لائف ٹائم رجسٹریشن کا فیصلہ

  • August 18, 2017 11:25 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ملک بھر کے انجینئرز کی رجسٹریشن کی نئی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضوابط بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ انجینئرز کی رجسٹریشن کو اب لائف ٹائم کیا جائے گا اور اس کے لیے ایک ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل سے پہلے سے رجسٹرڈ انجینئرز کو بھی ممبرشپ میں توثیق کرانا ہوگی۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل نئے ممبرز کی لائف ٹائم ممبر شپ 31 دسمبر تک کرے گی۔

کونسل نے انجینئرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی رجسٹریشن کے لیے آن لائن فارم جمع کرائیں۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تحت 3 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ انجینئرز ہیں جن کی لائف ٹائم ممبر شپ کی جائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *