پاکستان میں بی بی سی اُردو، وائس آف امریکہ کی نشریات پر پاپندی عائد

  • May 20, 2018 5:26 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے آج ٹی وی پر نشر ہونے والے دو غیر ملکی پروگرامز کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پیمرا کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلہ کے مطابق آج ٹی وی برطانوی نشریاتی ادارے اور امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرامز بغیر اجازت کے آن ایئر کر رہا ہے۔

آج ٹی وی پیر سے لے کر جمعہ تک روزانہ سات بجے وائس آف امریکہ کا پروگرام “ویو 360” نشر کر رہا ہے۔

جبکہ آج ٹی وی پر بی بی سی اُردو کا پروگرام “سیربین” پیر سے جمعہ تک رات گیارہ بجے نشر کر رہا ہے۔

مذکورہ دونوں پروگرامز کو نشر کرنے کی پیمرا سے اجازت حاصل نہیں کی گئی۔

پیمرا نے اپنے آرڈیننس 2002ء کے تحت امریکی اور برطانوی پروگرام کو نشر اور نشر مکرر کرنے پر فوری طور پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔

پیمرا کے مطابق اس حکم نامے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو آج ٹی وی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *