طلباء کیلئے خوشخبری: پاکستان، اسٹونیا کے مابین پہلا تعلیمی معاہدہ
- November 29, 2017 11:47 am PST
ویب ڈیسک
پاکستان اور اسٹونیا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مابین تعاون کا پہلا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں فکلٹی کی سطح پر اسکالرز کا تبادلہ کیاجائے گا۔
پاکستان اسٹونیا ایسوی ایشن کے صدر ڈاکٹریارمحمد مغل جو اسٹونیا کی تارتو یونیورسٹی میں اسٹنٹ پروفیسر کے برابر عہدے پر تعینات ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے لیے فنڈ یورپ کے ایراس موس پروگرام کے تحت مہیا کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور اسٹونیا کے مابین تعاون کے لیے ایک پل قائم ہوجائے گا اور تعلیمی شعبے میں تعاون بڑھے گا۔
ڈاکٹر یارمحمد کا کہنا تھا کہ مطالعاتی تعاون، مشترکہ تحقیقی منصوبے، مشترکہ تعلیمی اسناد کا اجرا، باہمی تعاون کی یاداشت اور طلبا اور محققین کے تبادلوں سے پاکستان اور یورپ بشمول اسٹونیا کے تعلقات مزید فروغ پاسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے اقدامات کے تحت پہلے مرحلے میں اسٹونیا کی تارتو یونیورسٹی کے ناروا کالج اور پاکستان کی نسٹ یونیورسٹی کے اسکول آف میکینکل اور منیو فکچرنگ اینڈ انجیئرنگ اسلام آباد اور مہران یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ’مویوٹ‘ کی فکلٹی آف الیکٹرانک اور کمپیوٹر انجیئرنگ کے مابین تعاون کا معاہدہ طے پایاہے۔
اسٹونیا کی تارتو یونیورسٹی کی دنیا میں 347نمبر پر ہے جبکہ بالٹیک ریاستوں میں اس کا معیار سب سے بلند ہے، یہ تعلیمی ادارہ یورپ میں انجیئرنگ کی سطح پر چوتھےنمبر پر ہے۔
اس ادارے کو یورپی یونین مشترکہ تعلیمی منصوبوں کے لیے بڑی مقدار میں فنڈز فراہم کرتی ہے اور ایراس موس پلس پروگرام کا مقصد بھی طلباء اور اساتذہ کے تبادلے اور تعلیمی سطح پر تعاون کو فروغ دیناہےتاہم ڈاکٹر یارمحمد نے مزید بتایا کہ اسکالرز اور طلباء کے تبادلوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا۔