دس سالہ پروفیسر حماد صافی، تعلیمی دُنیا میں تہلکہ برپا کر دیا
- December 20, 2017 12:38 pm PST

رپورٹ: تعلیمی زاویہ
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والا دس سالہ حماد صافی پانچویں جماعت کا طالبعلم ہے اور وہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں کم عمر ترین پروفیسر ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔ حماد صدیقی نجی و سرکاری یونیورسٹیز، کالجوں اور سکولز کے طلباء کو لیکچرز دیتا ہے اور وہ بلامعاوضہ کام کرتا ہے۔
حماد صافی بیک وقت بلاگر، موٹیویشنل سپیکر، گرافک ڈیزائنر اور وہ خود کو امن کا سفیر مانتا ہے۔ حماد یونیورسٹیز کے طلباء کو لیکچر کے دوران اُن کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیتا ہے اور پانچویں جماعت کا یہ پشتون طالبعلم انگریزی زبان بولنے پر بھی عبور رکھتا ہے۔
حماد نے اپنے متعدد انٹرویوز میں صرف اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سچا پاکستانی بننا چاہتا ہے، وہ کہتا ہے کہ مجھے انجینئر اور ڈاکٹر بننے کا شوق نہیں ہے، مجھے فخر ہوتا ہے جب میں یونیورسٹی کے طلباء سے کلاس روم میں مخاطب ہوتا ہوں۔
وہ اس وقت یونیورسٹی آف سپوکن انگلش اینڈ کمپیوٹر سائنس میں باقاعدہ طور پر تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ حماد صافی کا نقط نظر ہے کہ اگر بھارت میں ایک اخبار فروش ملک کا صدر بن سکتا ہے تو پھر پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟
حماد صافی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ بنی گالا میں خصوصی ملاقات بھی کر چکے ہیں اور اُنہوں نے عمران خان کو اپنے ویژن اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا۔
حماد صافی کا عزم ہے کہ وہ فاٹا میں بہترین تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھے گا اور اس ادارے میں بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ وہ کہتا ہے کہ وہ دُنیا کا پہلا کم عمر ترین بچہ بنے گا جو اقوام متحدہ میں ممالک کے سربراہان سے خطاب کرے گا اور یہ خواب جلد پورا ہوگا۔
وہ آج کل افغان ٹی وی پر سُپر کڈز پروگرام بھی کر رہے ہیں جس میں وہ سماجی، تعلیمی مسائل پر گفتگو کرتا ہے۔
حماد کو پاکستان بھر کےسرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے دعوت نامے موصول ہورہے ہیں اور وہ ان اداروں میں جا کر خصوصی طور پرلیکچرز دینے کا آغاز کر چکے ہیں۔
v good
Great Pakistani
Genius
Mash Allah great Pakistani
Great Pakistan
قابل تحسین،محبتیں اور نیک خواہشات
اللہ اس ہیرے کی حفاظت کرے اور اسے نظر بد سے بچائے۔
آمین
Aisy loago ko awr ziada samny lany Ki zarorat hy, enko talk show me lay
MashaAllah great asset of Pakistan Allah bless him with more success