سو سال قدیم تھیڑ کتاب محل میں تبدیل؛ ڈانس سٹیج ریڈنگ فلور بن گیا

  • September 23, 2016 5:33 pm PST
taleemizavia single page

رپورٹ: محمد جنید

بلند وبالا عمارت، جھروکے، بالکونی، شاندار چھت اور لکڑی کا فرش اس لیے بنایا گیا کہ یہاں پر رقص و سرور کی محفلیں جمیں گی۔ ایک صدی تک یہی کچھ ہوتا بھی رہا۔

main-building

ایک صدی قدیم اس پرشکوہ عمارت کو دیکھ کر اس کی خوبصورتی کی دیوانگی میں مبتلا ہونا معمولی بات ہے۔
یہ کتاب محل کچھ خاص ہے۔ اس تھیٹر کے تمام فلورز پر صرف کتابیں ہی کتابیں رکھی ہیں۔ بالکونی سے کھٹرے ہوکر جب نیچے کی جانب دیکھیں تو اسٹیج کا منظر دل لبھانے سے کم نہیں۔

book-theater-12

ارجنٹائن کے شہر بیونس ایئرز میں 1919ء کو ٹینگو تھیٹر بنایا گیا۔ 1929ء میں اس تھیٹر کو سینما گھر میں تبدیل کر دیا گیا جو بالاخر اب کتاب گھر بن گیا ہے۔ اسی سال پہلی بار تھیٹر میں ساؤنڈ فلم دکھائی گئی۔

book-theater-9

ارجنٹائن کے شہر بیونس ایئرز میں کتابوں کی 734 دکانیں ہیں جن میں سے تھیٹر کی عمارت میں بنا یہ کتاب محل ایل ایٹنو گرینڈ سلپینڈڈ کے نام سے مشہور ہے۔

book-theater-4

یہاں پر ہسپانوی، انگریزی، فرانسیسی زبانوں میں کتابوں کا بہت بڑا ذخیرہ ہے۔ رقص و سرور کی محفلوں سے کتاب گھر تک کا سفر انتہائی دلچسپ ہے۔

book-final

اکیس ہزارمربع فٹ پر پھیلے اس کتاب محل میں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں۔

books

عمارت کی خوبصورتی کا نظارہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں پر سالانہ کتابوں کی فروخت سات لاکھ سے زائد ہے۔تھیٹر کی اس عمارت میں 1050 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی تھی جہاں پرفارمنس، آرٹ مقابلے اور لائیو شوز منعقد کیے جاتے تھے۔

books-s

تھیٹر کے اسٹیج پر ریڈنگ روم بنا دیا گیا ہے جہاں پر کتب بین کے شوقین افراد کے لیے کرسیاں رکھی ہیں۔ اسٹیج پر لگے پردوں کو بھی اصل حالت میں رکھا گیا ہے۔اس تھیٹر کو 2000ء میں کتاب محل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

book-theater-10

یہ کتاب محل لوگوں کے میل جول اور علمی تبادلے کا اہم مرکز بن گیا ہے، یہاں پر کتابوں کے دلدادہ کا رش رہتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں کتابوں سے محبت کرنا غیر معمولی بات ہے۔

Images)

یہاں پر لگا رش اس بات کی ضمانت ہے کہ کتاب سے لگاؤ رکھنے والے ابھی بھی موجود ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *