نیا فیچر ’’ڈونٹ ڈسٹرب‘‘ فیس بک اور انسٹاگرام پر متعارف
- July 10, 2018 12:34 pm PST
ویب ڈیسک
سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑھتی ہوئی تعدادکے ساتھ ساتھ اس کے استعمال میں بھی اضافہ ہورہا ہے، فیس بُک کی جانب سے اپنے صارفین کی سہولت کے پیش نظر نئے آئیڈیاز متعارف کرائے جاتے ہیں اسی طرح انسٹا گرام بھی صارفین کے استعمال کے لیے نئے فیچرز متعارف کراتی رہتا ہے۔
اسی ضمن میں حال ہی میں فیس بک اور انسٹا گرام پر ’’ڈونٹ ڈسٹرب ‘‘ کا آپشن پیش کیا جارہا ہے ۔اس آپشن کی بدولت اپیس پر چندمنٹوں،گھنٹوں اور دنوں کے لیے نوٹیفیکیشن اور دیکھی جانے والی پوسٹوں کو بندکیا جاسکتا ہے ،پھر جب آپ کا دل چاہیےآپ اس آپشن کو ختم بھی کرسکتے ہیں ۔
علاوہ ازیں نوٹیفیکیشن کے لیے آواز کا آپشن بھی بند یا کھولا جاسکتا ہے ۔اس کے ذریعے فیس بک اور انسٹا گرام سے کچھ وقت کے لیے دور بھی رہ سکتے ہے ۔اس سے پہلے انسٹاگرام نے یو آر آل کو ٹ اپ نام کا ایک آپشن بھی متعارف کروایا تھا ،جس کاکام پہلے سے دیکھی جانے والی پوسٹس پر اضافی اسکرولنگ سے روکنا تھا ۔
یہ آپشن ایپ پر گزارے وقت کا حساب بھی رکھتا ہے جسے ایک دن یا ایک ہفتے کے لیے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے ۔